ہفتہ، 19 اگست، 2023

صاحب ! عشق میں تو کھال اُدھڑ جاتی ہے




عشق ریشم سے بُنی شال ہے، آہستہ چُھو
ایک دھاگہ جو کُھلے، شال اُدھڑ جاتی ہے...

آپ پوشاک اُدھڑنے پہ ہیں گھبرائے ہوئے...؟ 
صاحب ! عشق میں تو کھال اُدھڑ جاتی ہے






 

ہفتہ، 5 اگست، 2023

آنکھ اچانک کھُل جاتی ہے___

 سوتے سوتے آنکھ اچانک کھل جاتی ہے

ایک ہی خدشہ___نیند اڑا کر لے جاتا ہے

خواب میں اُڑتا آتا ہے اک مبہم سایہ 

مجھ سے تیرا ہاتھ چھڑا کر لے جاتا ہے


اتوار، 30 جولائی، 2023

 حقیقت پسند ہوں اسلئے میری میٹھی زبان نہیں

مری ہر بات میں تلخی ہے میں کوئی خوشبیان نہیں


میرا دکھ کسی کیلئے ہوگا باعثِ راحت

پر کسی کا دکھ میرے لیے ہنسنے کا سامان نہیں


میرا کردار کہانی کے انجام تک نہیں پہنچے گا

اور میری کہانی کا ابھی تک کوئی عنوان نہیں


اب مجھ پر تیری جاذبیت کوئی اثر نہیں کرتی

اب میرے دل میں زندہ کوئی ارمان نہیں


بار ہا تجھے بولا ہے یوں تک مت کواڑ کو تو

تیرے یوں تکنے سے کوئی آجائے گا مہمان نہیں


ابھی تجھے تھوڑی اور محنت کی ضرورت ہے

تیری بے رخی سے ابھی ہوا میں حیران نہیں


میں چاہتا ہوں تو مجھ سے سخت بدظن ہوجائے

میں چاہتا ہوں تو مجھ سے رکھ اچھا گمان نہیں


عنقریب ہم دونوں سچ مچ بچھڑ جائیں گے

پھر ہمارے اک ہونے کا ہوگا کوئی امکان نہیں


میرے لیے تو سر بسر گھاٹے کا سودا ہے لیکن

مجھے کھو کر یقین کر ہوگا تیرا نقصان نہیں


سوچوں کے سفر سے جو تھکاوٹ ہوئی ہے مجھے

ایک نظم لکھ لینے سے اترے گی وہ تھکان نہیں


میں ہر بار تیری امیدوں پر پورا نہیں اترونگا

میں ہر بار رکھوں گا تیری بات کا مان نہیں


گر تو مجھے لہو تھوکتے دیکھے تو مڑ کر دیکھیو مت

تو مجھ پہ ترس نہ کھا مجھ پہ کر احسان نہیں


میں دیکھ رہا ہوں کہ ہم پھر سے اجنبی ہو جائیں گے

عین ممکن ہے بھری محفل میں تو مجھے پہچان نہیں


'عمر' چاہ کر بھی تیری حسرت نہیں رکھ سکتا

ہائے۔۔۔ حقیقت سے آشنائی اتنی بھی آسان نہیں



جمعرات، 27 جولائی، 2023

خواب اور خوشبو 🥀


 خواب اور خوشبو دونوں ہی آزاد روحیں ہیں۔ دونوں قید نہیں ہو سکتے__    میرے خواب ___تمہاری خوشبو__🥀

دشمن جاں بھی اگر ہوتا تو" یاری" کرتے__!

 

  

گھاؤ گنتے نہ کبھی" زخم شماری" کرتے 
عشق میں ہم بھی اگر "وقت گزاری" کرتے

 تجھ میں تو خیر محبت کے تھے پہلو ہی بہت
دشمن جاں بھی اگر ہوتا تو" یاری" کرتے__!