‏شہباز رضوی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏شہباز رضوی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 23 جون، 2022

کتنی مشکل کے بعد ٹوٹا ہے ...... اک رشتہ کبھی جو تھا ہی نہیں ..!

 اس نے مجھ سے تو کچھ کہا ہی نہیں 

میرا خود سے تو رابطہ ہی نہیں 


قضا گر روز دست بدلے ہے 

مجھ کو ایجاد تو کیا ہی نہیں 


اپنے پیچھے میں چھپ کے چلتا ہوں 

میرا سایہ مجھے ملا ہی نہیں 


کتنی مشکل کے بعد ٹوٹا ہے 

اک رشتہ کبھی جو تھا ہی نہیں 


بعد مرنے کے گھر نصیب ہوا 

زندگی نے تو کچھ دیا ہی نہیں 


ہے وفائی تجھے مبارک ہو 

ہم نے بدلا کبھی لیا ہی نہیں

شہباز رضوی