جمعہ، 18 جنوری، 2019

دیار غیر میں کیسے تجھے سدا دیتے

دیار غیر میں کیسے تجھے سدا دیتے


دیار غیر میں کیسے تجھے سدا دیتے

تُو مِل بھی جاتا تو آخر تجھے گنوا دیتے

تمہی نے نہ سنایا اپنا دکھ ورنہ

دعا وہ دیتے کہ آسماں ہلا دیتے

وہ تیرا غم تھا کہ تاثیر میرے لہجے کی

کہ جسے حال سناتے اُسے رُلا دیتے

ہمیں یہ زعم تھا کہ اب کہ وہ پکاریں گے

انہیں یہ ضد تھی کہ ہر بار ہم صدا دیتے

تمھیں بھلانا اول تو دسترس میں نہیں

گر اختیار میں ہوتا تو کیا بھلا دیتے

سماعتوں کو میں تاعمر کوستا رہا وصی

وہ کچھ نہ کہتے مگر لب تو ہلا دیتے

وصی شاہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں