ہفتہ، 27 جون، 2020

یونہی تکتا رہتا ہوں۔۔۔

‏جیسے ننگے پاؤں،
پھٹے پُرانے کپڑوں والے بچّے،
اپنی خالی جیبوں کا احساس لیے،
دل کو اچھی لگنے والی مہنگی چیزیں،
کسی دُکان کے بند شیشوں سے،
پہروں لگ کر تکتے ہیں نا
میں بھی تُم کو یونہی مُحسنؔ!
اکثر تکتا رہتا ہوں…..!!

محسن نقوی 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں